آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ایشیز سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اسکواڈ میں چار افراد کا کورونا مثبت آنے کا مطلب وائرس کا پھیلاؤ ہے، خدشہ ہے کہ اسکواڈ کے مزید افراد کورونا پازیٹو ہوں گے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر اسکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور فیملیز نے کرسمس کا دن سینٹ کلڈا میں گزارا تھا
برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنے پلیئرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز ختم ہو گی، کورونا مثبت آنے والوں کو سات روز کی آئسولیشن مکمل کرنا ہے۔
دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹور ختم نہیں ہو رہا، سب متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔