ایران میں خواتین فٹبالروں کیلئے تیار کردہ نئے یونیفارم پر تنازع کھڑا ہوگیا، ایرانی عہدیداروں کے مطابق عالمی فٹ بال میچز کے دوران ایرانی خواتین کھلاڑیوں کو یہ یونیفارم نہیں پہننا چاہئے ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسئلہ ایرانی خواتین کھلاڑیوں کے یونیفام میں پتلون کے ساتھ جیکٹ کے استعمال کا ہے، جس پ ر بحث چل رہی ہے۔
ایرانی معاون وزیربرائے کھیل مھین فرہادی زاد نے کہا کہ خواتین فٹ بالروں کو یہ لباس پہننے کو نہیں کہا ، اصول کے مطابق خواتین کھلاڑیوں کا سرکاری لباس گردن تک کوٹ(مانٹو)، پتلون اور ’ہیڈ ٹائی‘ پر مشتمل ہے۔
خواتین کھلاڑیوں کے لیے قومی یونیفارم پاؤں سے سر تک جسم کو مکمل ڈھاپنے والا ہے۔