ایئر ہوسٹس کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے معروف اداکار کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے مصری سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک فضائی کمپنی کے طیارے میں دوران پرواز مصری اداکار محمد رمضان کے ساتھ رقص کرنے والی فضائی میزبانوں کی قومیت کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں کا تعلق جرمنی سے ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار محمد رمضان کی جا نب سے سو شل میڈیا پرایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں اس کے ساتھ ایک طیارے میں دو لڑکیاں رقص کررہی تھیں، یہ دونوں لڑکیاں اس پرواز میں میزبان ۰ائیر ہوسٹس) تھیں اور طیارے کے عملے کا حصہ تھیں۔
مصری سول ایوی ایشن کی طرف سے اس واقعے کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ یہ پرواز اور اس کی میزبان جرمن ہیں، ان کا تعلق مصر سے نہیں۔
اس وائرل ویڈیو میں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین میزبان مصری اداکار کے ساتھ طیارے میں ڈانس میں مصروف ہیں۔