بولی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی ۔
اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں، میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیا آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کو دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اس مشکل وقت میں ہم آپ سب کی دعاؤں کا احترام کرتے ہیں’۔
She was my core. And today I feel an unbearable pain at the very core of my existence. My maa Smt Aruna Bhatia peacefully left this world today morning and got reunited with my dad in the other world. I respect your prayers as I and my family go through this period. Om Shanti 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 8, 2021
دریں اثنا اداکار کے دوستوں، مداحوں اور بولی وڈ کے ساتھیوں کی جانب سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز انہوں نے اپنی والدہ کی صحتیابی کی درخواست کی تھی۔
اکشے کمار نے کہا کہ یہ مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل وقت ہے، آپ کی ہر دعا ہماری بہت مدد کرے گی۔
Touched beyond words at your concern for my mom’s health. This is a very tough hour for me and my family. Every single prayer of yours would greatly help. 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 7, 2021