امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آن لائن دنیا میں یک دم مقبول ہونے والا گیم ‘ورڈل’ خرید لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیم ابتدائی طور پر سب کے لیے مفت رہےگا، نیویارک ٹائمز نے گیم کے موجد سے اسے ایک ملین ڈالر سے زیادہ کی نامعلوم قیمت پر خریدا ہے۔
خیال رہےکہ ورڈل گیم میں صارف کو 6 باریوں میں 5 حروف پر مبنی لفظ بوجھنا ہوتا ہے، تاہم سادہ سا گیم ہونے کے باوجود اسے ایک صارف دن میں صرف ایک بار کھیل سکتا ہے۔
ورڈل کے موجد جاش وارڈل نے اسےگذشتہ سال اکتوبر میں ایک ویب سائٹ پر ریلیز کیا تھا اور یہ اتنی تیزی سے مقبول ہوا کہ 4 ماہ کے اندر ہی اس کےکھیلنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگئی۔
اردو سمیت مختلف زبانوں میں بھی اس گیم کے ورژن سامنے آگئے ہیں۔