آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے خواتین اور مرد کرکٹرز کو نامزد کر دیا ، مردوں میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، بھارت سے جسپریت بھمرا اور انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ شامل ہیں ۔
شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 18وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کر کے شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے چوتھے نوجوان پیسر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے ، ان سے قبل وسیم اکرم ، وقار یونس اور محمد زاہد یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔
بھارت کے بھمرا بھی گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں نو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ، اسی سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے نویں نمبر پر آکر 89رنز بھی بنائے اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ اس اسی سیریز میں بھارت کے خلاف پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 64 ، دوسرے میں 109، دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست 180، دوسری اننگز میں 33، تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 121 رنز بنائے ، انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 76رنز سے جیت گیا ۔ دونوں ملکوں کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا ، دوسرا میچ بھارت نے جیتا جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ نے جیت لیا۔ پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ جاری ہے ۔
آئی سی سی نے خواتین کرکٹرز کی کیٹیگری میں بھی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں کی ہیں جس میں کسی بڑے ملک کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ، خواتین کی کیٹیگری میں تھائی لینڈ کی نتایہ بوچا تھم اور آئر لینڈ سے گیبی لیوائس اور ائیمر رچرڈسن شامل ہیں ۔
تھائی لینڈ کی بوچاتھم نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اہم کارکردگی دکھائی جس کی بدولت ان کی ٹیم سیریز دو ایک سے جیت گئی ۔
آئر لینڈ کی لیوائس اور چرڈسن دونوں نے ویمن ٹی 20ورلڈ کپ یورپ کوالیفائر میں اہم کار کردگی دکھائی جس کی بدولت ان کی ٹیم چار میچز کی سیریز میں تین ایک سے فتح یاب ہو گئی ۔ لیوئس آئر لینڈ کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں ۔