اوپو نے بھی اپنا پہلا فولڈنگ فون پیش کردیا

اوپو نے ایک معمولی اشارے کے ایک ہفتے بعد اپنے مکمل طور پر نئے فولڈنگ فون کی مزید تفصیلات پیش کردی ہیں۔

یہ فون کسی چھوٹی کتاب کی طرح کھلتا اور بند ہوتا ہے جبکہ اندر ایک سےدوسرے کنارے تک مکمل اسکرین لگا ہوتا ہے۔

این سیریز کا یہ فون اپنے ڈیزائن میں بہت حد تک گیلکسی زیڈ فولڈنگ فون کی طرح ہے۔ یعنی اندر اوایل ای ڈی اسکرین ہے جو مرکزی وسیع ڈسپلے ہیں جبکہ بند ہونے پر باہر ایک چھوٹا ڈسپلے لگایا گیا ہے۔

چھوٹے اسکرین کو فون بند ہوتےہوئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اندر کا بڑا اسکرین 120 ہرٹز کا ہے کل عمودی لمبائی 7.1 انچ ہے۔ پھر اس فون میں دوطرفہ اسٹیریو اسپیکر بھی نصب ہیں جو اندر کی جانب لگائے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے اس کے اسکرین اور ریزولوشن کو بہت عمدہ قرار دیا ہے جو 120 ہرٹز رکھی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اوپو نے کسی پیٹنٹ کے حقِ ملکیت استعمال نہیں کئے بلکہ خود اپنی اختراعات کو پیٹنٹ کرایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس فون پر 2018 سےدن رات کام جاری تھا۔

لچکدار اسکرین کو محفوظ بنانے کے لیے بہت ہی باریک شیشے کی ایک پرت چڑھائی گئی ہے۔ اب اگر اوپو فون کو دو لاکھ مرتبہ کھولا اور بند کیا جائے تب بھی اسکرین پر سلوٹ نہیں پڑتی اور نہ ہی ڈسپلے دھندلاتا ہے۔ عین یہی دعویٰ سام سنگ نے اپنے گیلکسی فولڈ زیڈ سیریز کےلیے بھی کیا ہے۔

اس کا بیزل قدرے وسیع ہے لیکن ناقدین نے پہلی مرتبہ دیکھ کر بیرونی چھوٹے ڈسپلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جس کی ریزولوشن بہت کم ہے اور صرف 60 ہرٹز ہے۔

اوپو این سیریز فولڈنگ فون کی تکنیکی معلومات جو ملی ہیں ان میں اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر، 12 جی بی ریم، 512 جی تک اسٹوریج اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ مرکزی کیمرہ لگ بھگ 50 میگاپکسل کا بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں