اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ، امریکی صدر کی تنبیہہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے امریکا میں تیزی سے پھیلنے سے متعلق خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے خبردارکیا ہےکہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ امریکا میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

امریکا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر جوبائیڈن نے تمام امریکیوں کو کوروناویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب جی سیون ممالک نے بھی اومی کرون ویرینٹ کو عالمی صحت کے لیے سب سے بڑاخطرہ قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا ہےکہ تمام ملک ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں اور اومی کرون کا ڈیٹا شیئرکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں