عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ 89 ممالک کو متاثر کرچکا ہے جبکہ اوميکرون کے کيسز ہر ڈيڑھ سے تين دن ميں دگنے ہو رہے ہيں۔
عالمی ادارہ صحت نے آج ہفتے کے دن بتایا کہ کورونا وائرس کے نئے تبديل شدہ ويريئنٹ اوميکرون کی 89 ممالک ميں تصديق ہو چکی ہے۔
ادارے کے مطابق اوميکرون کے کيسز ان ممالک ميں بھی تيزی سے پھيل رہے ہيں جن ميں عوام کی بڑی اکثريت ويکسين لگوا چکی ہے۔
فی الحال يہ واضح نہيں کہ آيا يہ اس وجہ سے ہے کہ يہ ويريئنٹ ويکسين کے باوجود لاحق ہو سکتا ہے يا محض اس ليے کہ يہ زيادہ مہلک ہے یا پھر اِن دونوں وجوہات کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔
طبی ماہرين نے اوميکرون وائرس کی ايک نئے ويريئنٹ کے طور پر باقاعدہ تصديق چھبيس نومبر کو کی تھی اور يہی وجہ ہے کہ فی الحال اس نئی تبديل شدہ قسم کے بارے ميں زيادہ معلومات دستياب نہيں۔
عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق جس تیزی سے اومیکرون کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اُس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آئندہ دنوں میں برطانیہ اور جنوبی افریقا میں اسپتالوں پر بوجھ کافی بڑھ جائے گا۔