اومیکرون کے باعث شہریوں پر سخت پابندیوں کا نفاذ

اومیکرون کے بڑھتے وار کے باعث نیپال میں بھی شہریوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نیپال کی حکومت نے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں، اور شہریوں کو بنا ویکسین کارڈ کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیپالی حکومت نے ملک میں ہر قسم کی مذہبی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

کھٹمنڈو شہر کے تمام ہوٹلز کی انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ہر تین دن بعد اسٹاف اور کسٹمرز کا کورونا ٹیسٹ لازمی لیں۔

چیف گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹر آف کھٹمنڈو نے آج ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق عوامی مقامات پر آنے والے شہری اپنے ساتھ کورونا ویکسین کا کارڈ لازمی ساتھ رکھیں۔

نیپال میں 41 فی صد عوام کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، نوٹس میں یہ واضح نہیں ہے کہ بنا ویکسین کے کتنے لوگوں کو گروسری خریدنے کی اجازت ہو گی۔

نیپال کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کورونا ویکسین کا وافر اسٹاک موجود ہے مگر نئے ویرئینٹ اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے پھیلاؤ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

نیپال نے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے ، تعلیمی اداروں پر بھی تالے لگا دیئے ہیں ، اور یونیورسٹی سطح کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

شاپنگ مالز میں صرف 20 کسٹمرز کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں