اومیکرون کا خوف، انگلش پریمئیر لیگ کے مزید دو میچ ملتوی

عالمی وبائی مرض کورونا کی نئی لہر اومیکرون کے خدشے کے باعث انگش پرئیمیر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز ملتوی کر دیئے گئے۔

لیگ انتظامیہ کے مطابق لیور پول بمقابلہ لیڈز یونائیٹڈ اور ولوز بمقابلہ واٹفورڈ کے میچز ملتوی کئے گئے ہیں۔

یہ دونوں میچز اتوار کے دن کھیلے جانے تھے۔

لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واٹفورڈ کلب کے کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد کورونا سے متاثر ہے اور اس کے پاس ایک میچ کے لئے بھی کھلاڑی نہیں ہیں۔

کھلاڑیوں کی کمی کے باعث گزشتہ ہفتے کو واٹفورڈ کا کرسٹل پیلیس کے خلاف میچ بھی ملتوی کیا گیا تھا۔

پریمئیر لیگ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک واٹفورڈ فٹ بال کلب کے کھلاڑی قرنطینہ سے باہر نہیں آ جاتے تب تک اس کلب کے میچز کا نعقاد نہیں ہو سکتا۔

لیڈز فٹ بال کلب کی ٹیم نے بھی اپنے کلب کے پانچ ممبران میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے، ان میں کھلاڑی اور اسٹاف ممبران شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی ہدایات پر تھارپ آرچ کا ٹریننگ گراؤنڈ بھی دو دن کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ان دو میچز کی منسوخی کے بعد اومیکرون کے خدشے کے باعث انگلش پریمئیر لیگ کے ملتوی ہونے والے میچوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

فٹ بال کلبز اور ان کے اسٹاف ممبران میں اب تک 90 افراد کو کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جبکہ لیگ انتظامیہ نے پیر سے شیڈولڈ میچوں کے جاری رہنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں