انگلینڈ کی شاندار بولنگ ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 125 رنز پر آؤٹ

انگلینڈ نے نہایت شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 20 اوورز میں 125 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان آیرون فنچ کے 44 رنز کے علاوہ ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز اور مچل سٹارک کی آخری اوورز میں تیز بیٹنگ کی گئی اور اس کی مدد سے وہ سکور کو 125 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے پانچ میں سے چار بولروں کی رن دینے کی اوسط چھ سے کم رہی لیکن ٹائمل ملز نے اکیلے ہی 45 رنز دیے اور دو وکٹیں لیں۔

ان کی بولنگ پر پڑنے والے سکور کی مدد سے آسٹریلیا کے بولرز کے پاس دفاع کرنے کے لیے ایک ہدف اب آ گیا ہے لیکن انگلینڈ کی انتہائی زبردست بیٹنگ لائن اپ کو دیکھتے ہوئے یہ درست ہوگا کہ انگلینڈ کی ٹیم میچ کی فیورٹ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں