اںڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی درج کروالی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان سلیمان صفی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے افغانستان کو 52 رنز پر آل آؤٹ کردیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم بھی شدید مشکلات کا شکار نظر آئی، اوپنر معاذ احمد صداقت 14 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان حسیب اللہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد 9، محمد عرفان خان 4، رضوان محمود سید 2 جبکہ قاسم خان اور محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستانی بولرز کی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محض 24 اوورز میں افغان ٹیم 52 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، افغانستان کی جانب سے ننگیالیا خان واحد بلے باز تھے جنہوں نے اپنے نام کے خلاف 15 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے احمد خان نے 3، سید ذیشان ضمیر اور اویس علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں.