ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
افغانستان کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور سری لنکا کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف ملا۔
نور احمد 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جواب میں سری لنکا کی ٹیم بھی ابتداء سے مشکلات سے دوچار رہی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں۔
Afghanistan U19s are through to the top 4!!!
They have successfully defended thier total and beat the opponents by 4 runs. Thanks to some fine bowling display by the young guns.#FutureStars | #AFGvSL | #U19CWC2022 pic.twitter.com/mLtaoDPPCl
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) January 27, 2022
افغانستان کے بولرز نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 46 اوورز میں 130 رنز پر آؤٹ کردیا اور یوں 4 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد افغانستان انڈر 19 کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
افغانستان کی جانب سے بلال سمیع نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔