انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ابتداء میں بلکل درست ثابت ہوا جب پاکستان نے صرف 41 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔
تاہم اس کے بعد بھارتی بلے بازوں نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر اسکور 237 رنز تک پہنچادیا۔
بھارت کی جانب سے ارادھیا یادیو 50 ، راجوردھن ہنگارگیکر 33 اور کوشال تامبے 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اویس علی نے 2 جبکہ قاسم اکرم اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ACC U19 Asia Cup 2021
India U19 vs Pakistan U19India set Pakistan a target of 238 runs.
🇮🇳 237 all out (49 ov)#INDvPAK | #U19AsiaCup | #PakistanFutureStars
📸: ACC pic.twitter.com/0uDmB6bDFO— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) December 25, 2021
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 23 دسمبر سے شروع ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔