انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے ایک بہترین سہولت متعارف

انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے ایک اور بہترین سہولت متعارف کرادی گئی.

اس سروس کے بعد کوئی بھی صارف ویب ورژن سے بھی تصویر و ویڈیوز پوسٹ کرسکے گا۔اکثر انٹرنیٹ کی رفتار اور خراب کنکیشن کی وجہ سے کسی بھی ایپ پر تصویر، ویڈیوز یا کوئی پوسٹ شیئر کرنے کےلیے انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب ایسا کرنے کے لیے ایپ کی ضرورت نہیں۔

کیوں کہ انسٹاگرام کی جانب سے ایسا منفرد آپشن صارفین کی سہولت کےلیے پیش کیا جارہا ہے جس کی مدد سے 21 اکتوبر سے تمام صارفین تصاویر اور مختصر ویڈیوز (ایک منٹ سے کم وقت کی) کمپیوٹر براؤزر سے پوسٹ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام تصاویر ایپ سے ہٹ کر پوسٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔یعنی اگر فون دستیاب نہ ہو تو یہ نیا آپشن پوسٹس کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا بالخصوص بزنس اکاؤنٹس اور انسٹاگرام کریٹیئرز کے لیے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے موبائل ایپ کےلیے متعدد نئی اپ ڈیٹس جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں