انسانی حقوق کی خلاف ورزی؛ امریکہ نے 4 ممالک پر پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے 4 ممالک پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلادیش پر انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ پابندیاں ان ممالک کے درجنوں افراد اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ان اداروں پر عائد کی گئی ہیں جو وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

امریکہ نے چین کی ایک مصنوعی انٹیلی جنس کمپنی کو بھی سرمایہ کاری کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ نے بھی میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی پر پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا پر ایک نئی پابندی عائد کی ہے۔

امریکی انتظامیہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مذکورہ پابندیاں عائد کیں جن میں میانمار کی فوج کے بھی کچھ اداررے شامل ہیں جو پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جمہوری طاقتیں ان لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گی جو ریاست کی رٹ کو پامال کریں گے۔ امریکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث افراد کو قابل احتساب بنانے کے لیے اپنے تمام طریقے استعمال کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں