امریکی ٹیچر کورونا کا شکار، خود کو جہاز کے واش روم میں بند کر لیا

امریکی خاتون اسکول ٹیچر نے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر خود کو جہاز کے واش روم میں آئیسولیٹ کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون ٹیچر ماریسا فوٹیو کے مطابق وہ 5 گھنٹے تک جہاز کے واش روم میں بند رہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ خاتون ٹیچر نے بتایا کہ دورانِ سفر گلے میں درد کے سبب کورونا ریپڈ کٹ سے اپنا ٹیسٹ کیا۔

سکول ٹیچر کے مطابق ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے جہاز کے واش روم میں آئیسولیشن اختیار کی۔

برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ امریکی خاتون اسکول ٹیچر 20 دسمبر کو بذریعہ پرواز شکاگو سے آئس لینڈ جا رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں