واشنگٹن : امریکا میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، بڑھتےہوئے کورونا مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں دباؤمزید بڑھتا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں یومیہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی شرح ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر کورونا کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں،
امریکی ماہرین صحت کا بھی مزید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نئے کیسز کی تعداد یومیہ 3لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین نے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹر انتھو نی فاؤچی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرئنٹ کے باعث پورے امریکا کو درد اور تکلیف کاسامنا ہے، وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے لوگ ہی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال کے اصل ذمہ دار ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں.
Load/Hide Comments