امریکا میں مسافر بردار طیارہ برکت تباہ ہوگیا، 6 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ کی گمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک پائلٹ اور باقی 5 مسافروں کی تھیں۔
الاسکا انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ہالینڈ امریکا کروز شپ پر مہمان کے طور پر ٹہرے ہوئے تھے اور الاسکا کی سیر کے لیے پائلٹ سمیت طیارہ حاصل کیا تھا۔ دوسری جانب کوسٹ گارڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے وقت علاقے میں دھند چھائی ہوئی تھی اور ہلکی بارش بھی ہورہی تھی جو کہ ممکنہ طور پر حادثہ کا باعث بنی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔