امریکا میں او می کرون نے پنجے گاڑ دیے اور نیو یارک سٹی کے اسپتالوں میں اومی کرون سے متاثر بچوں کی تعداد میں 4 گنا تک اضافہ ہوگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی نصف تعداد 5 سال سے کم عمر ہے اور انہیں ویکسین نہیں لگی۔
امریکا میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کم ہوگئی جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔دوسری جانب برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں بھی اومی کرون کیسز بڑھ گئے ۔
نئی دہلی میں کورونا کیسوں میں اضافے کے باعث رات کے کر فیو کا اعلان کردیاگیاجس کے تحت کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں سعودی عرب میں 16 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔