آسٹریا کے چانسلر سبسٹین کرس نے بدعنوانی اور الیکشن خریدنے کے سنگین الزامات عائد ہونے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریا میں وزیراعظم کے بجائے چانسلر ہوتا ہے۔
مؤقر امریکی جریدے ڈی پولیٹیکو کے مطابق آسٹریا کے چانسلر پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
آسٹروی چانسلر کے مستعفی ہونے کے بعد نئے چانسلر الیگزینڈر شالین برگ ہوں گے جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
آسٹریا کے نئے چانسلر الیگزینڈر شالین برگ اس سے قبل ملک کے وزیر خارجہ کے منصب پہ فائز رہ چکے ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق ملک کے مستعفی چانسلر سبسٹین کرس پر بدعنوانی کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس ضمن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے سیاسی جماعت بنا کر الیکشن خریدے ہیں جو نہایت خوفناک ہے۔
آسٹریا کے مستعفیٰ چانسلر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان کے لیے ملک اپنی ذات سے زیادہ اہم ہے جس کی وجہ سے وہ منصب سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تاکہ جاری انارکی کا خاتمہ ہو۔