اقوام متحدہ نے افغان دارلحکومت کابل سے 120 افراد کوقازقستان منتقل کردیا۔ چینی خبر رسا ں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہاہےکہ ان مسافروں میں اقوام متحدہ کے اہلکار اور کئی غیر سرکاری تنظیموں کے ارکان شامل ہیں جو افغانستان میں اقوام متحدہ کے شراکت دار کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کابل سے آنےوالے اقوام متحدہ کے یہ اہلکارالماتے میں اپناکام جاری رکھیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں اس وقت اپنے ہزاروں اہلکاروں اور شراکت داروں کی حفاظت پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہےاور اس کے ساتھ ساتھ لاکھوں ضرروت مندافغانیوں کوانسانی امداد دیگر معاونت بھی فراہم کر رہا ہے