افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دوحہ روانہ

افغان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قطری دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگئی۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان کرکٹ بورڈ میں تعینات کردہ چیئرمین عزیز اللہ فاضلی اور چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کابل میں کرکٹ ٹیم کو الوداع کیا۔

اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھاکہ افغان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بہت تیاری کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغان کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ پہلے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے گا جس کے بعد ٹیم متحدہ عرب امارات جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں