افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع نیوز پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔
ٹی وی چینل کے سربراہ مراکا پوپل نے ٹوئٹ کے ذریعے چینل پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کی بحالی کی اطلاع دی۔
مراکا پوپل نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ہماری خواتین پریزینٹر نے طالبان کے میڈیا ٹیم کے رکن کا انٹرویو کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد طالبان کے خوف سے کئی میڈیا چینلز بند کردیے گئے تھے۔