نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال تشویشناک ہے۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کو تسلیم نہیں کیاجائے گا۔ افغانستان میں جاری صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو مشن افغانستان میں افغان عوام کوتنہا نہیں چھوڑے گا۔ نیٹو افغان حکومت اورسیکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھے گا۔
سیکریٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ طالبان کوسمجھنا چاہیے ان کا اقتدار پرقبضہ عالمی قوتوں کو ناقابل قبول ہوگا۔ طالبان افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں سے گریز کریں۔