افغان صدر پر مستعفی ہونے کا دباوُ ، صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں صدر اشرف غنی کےاستعفےکی خبریں زیر گردش ہیں، سینیئر صحافی نجفی زادہ نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ افغان صحافی ہارون نجفی زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ کاپیغام ریکارڈ کرادیا ہےجو کسی بھی وقت جاری کردیا جائےگا۔


افغان صدر ملک کی موجودہ صورت حال پر کافی دباو کا شکار ہیں، اور اعلیٰ افغان حکام سے مشاورت میں مصروف ہیں، گذشتہ شب ہونے والی مشاورتی میٹنگ سے پہلےصدراشرف غنی نےقوم کےنام پیغام میں کہا کہ وہ مزید اشیں نہیں گرنےدیں گے،مشاورت کےنتائج سےقوم کوآگاہ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں