افغان وزیراعظم محمد حسن اخونزادہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی افغان حکومت نے اسلامی ریاست کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے، لڑکیوں کے لئے تعلیم کے دروازے جلد کھول دیئے جائیں گے۔
افغان وزیراعظم محمد حسن اخونزادہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک سے اچھے اور معاشی تعلقات چاہتے ہیں،کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے تاہم چاہتے ہیں عالمی برادری افغان عوام کی مدد کے لئے آگے آئے۔
افغان وزیراعظم محمد حسن اخونزادہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی اشد ضرورت ہے۔