افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جلد داعش کا نیٹ ورک ختم کر دیں گے۔
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں داعش کے 250 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں اور گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد جیل توڑ کر فرار ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت داعش کا نیٹ ورک جلد ختم کر دے گی۔
واضح رہے افغانستان میں حالیہ بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔