افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ ہوا ہے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ قندوز کے ضلع سید آباد میں ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال معلوم نہیں ہو سکا۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی عسکری گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ترجمان طالبان ذبیج اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قندوز شہر کے مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد شہید اورزخمی ہوئے ہیں۔ مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کررہےہیں۔ دھماکے کی جگہ خصوصی دستے پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کابل کی مسجد میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکہ عید گاہ جامع مسجد کے داخلی دروازے کے قریب ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد کے اندر ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی ہو رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں