افغانستان میں فائرنگ سے معروف صحافی سمیت 4 افراد ہلاک

افغانستان میں فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔فائرنگ سے مرنیوالوں میں معروف صحافی بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک کردیا ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں افغان امور کے ماہر صحافی اور لیکچرار سید معروف سعادت بھی شامل ہیں ۔

ابھی تک فائرنگ کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں کا تعلق طالبان سے ہے جبکہ فائرنگ میں صحافی کا بیٹا بھی شدید زخمی ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کےبعد ایسے واقعات میں واضع کمی دیکھنے میں آگئی تھی ۔ طالبان کی طرف سے اسلحہ لے کر چلنے اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں