برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آ پائیں گے۔
بین والیس افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،کہتے ہیں کہ وہ اس لیے غمزدہ ہیں کہ وہ بھی ایک فوجی ہیں۔اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ ان کام ہے کہ اپنے فرائض نبھائیں، 20برس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
بین والیس نے کہ کہا کہ تیسرے ممالک کے ساتھ کام کرکے انہیں تحفظ فراہم کرناہوگا،یہ ایک افسوسناک بات ہے مغرب نے جو کرناتھا کرلیا۔