ڈنمارک کے ایک اسکول میں پہلے دن طلباء کا اس قدر شاندار استقبال کیا گیا کہ ناصرف طلباء بلکہ اُن کے والدین بھی خوشی سے جھوم اُٹھے۔
چند طلباء اسکول کے پہلے دن اپنے والدین کے ہمراہ بڑی خوشی سے اسکول میں داخل ہوئے اور وہیں اسکول کے پُرانے طالب علم نےبینڈ باجا کر نئے طلباء کا ایسے استقبال کیا جیسے وہ راک اسٹارز ہوں۔
اسکول کے پہلے دن یوں شاندار استقبال دیکھ کر نہ صرف بچے بلکہ والدین بھی خوب خوش ہوئے۔
اس طرح سے استقبال ہونے کے عمل کو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت مل رہی ہے اور ساتھ ہی اسکول کے پُرانے طالب علموں کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں ایک طالب علم کی ماں نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو کلپ شیئر کی تھی لیکن اب حال ہی میں ٹوئٹر پر دوبارہ شیئر کیے جانے کے بعد اس ویڈیو نے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔