اسکاٹ لینڈ میں 11بزرگ افراد کوویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا

اسکاٹ لینڈ کے علاقے لانکشائر کے ایک کئیر ہوم میں رہائش پذیر11بزرگ افراد کو کورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔

بزرگ افراد کوپانی کا انجکشن دینے کا انکشاف طبی معائنے کے دوران ہوا۔مقامی سرکاری اسپتال کے حکام نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے لگنے والے انجکشن صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔

ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں