سوشل میڈیا ویب سائٹس یوٹیوب، فیس بک، اور ٹک ٹاک کی طرح اسنیپ چیٹ نے بھی پیسے کمانے کا فیچر متعارف کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک کی طرح اسنیپ چیٹ بھی اپنے پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کو ان کے فن کا معاوضہ ادا کرےگا۔
اسنیپ چیٹ اپنے نئے ٹول ’ لینسز‘ اور پہلے سے موجود لینس فیسٹ کے فیچر اسپیٹیکلز کے تحت اے آر ’ آگمینٹڈ ریئلٹی‘ کے تخلیق کاروں کو مونیٹائزیشن کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔اسنیپ چیٹ نے حال ہی میں لینسز کے لیے نئے فیچر متعارف کرائے ہیں جن میں ’ کسٹم لینڈ میکرز‘ بھی شامل ہے جو اسنیپ چیٹرزکو لوکل لینڈ مارک کو آگمینٹڈ ریئلٹی تجربے کے ساتھ بنانے کی اجازت دیتا ہے۔
جب کہ تخلیق کار چاہے تو اپنے گھر کے کسی حصے میں لینسز کو اسپیٹیکلز کے ساتھ منسلک کرسکتے ہیں ، جس سے انہیں آگمنٹٹڈ ریئلٹی کا ملٹی یوزر تجربہ ملتا ہے۔