اسرائیل کا ایک بار پھر شام پر میزائل حملہ

اسرائیل نے ایک بار پھر شام پر میزائل داغ دیے جس کے باعث عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام کے مضافاتی علاقوں پر میزائل داغے۔ جس کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شامی حکومت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں عسکری تنصیبات اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جو ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کی تھیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ دمشق کے مضافاتی علاقے ذکیہ نامی گاؤں میں عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے ہم پر حملے کیے گئے تھے۔

اسرائیل نے حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اس سے قبل بھی شام میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا رہا ہے لیکن ایسا کم ہی ہوا ہے کہ اس نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں