تحاد ائیر ویز نے مخلتف روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خصوصی کرایوں کا اعلان کر دیا ہے۔
یو اے ای کی خبروں کی ویب سائٹ کے مطابق اتحاد ائیر ویز نے پاکستان ، یورپ ، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کے مختلف شہروں کے لئے جانے والے مسافروں کے کرائے میں کمی کر دی ہے۔
اتحاد ائیر ویز نے، اومان کے لئے 995 درہم اور قاہرہ کے لئے 1195 کا ٹکٹ کر دیا ہے۔
ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق لندن ، بنکاک اور پیرس کے لئے 1995 درہم کرایہ رکھا گیا ہے۔
امریکی شہروں واشنگٹن اور نیویارک کے لئے اکانوی کلاس کا ٹکٹ 2995 درہم رکھا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ آفر 21 جنوری تک جاری رہے گی اور اس آفر کے تحت بکنگ کرانے والے مسافر 31 مئی تک سفر کر سکیں گے۔
اتحاد ائیر ویز کی انتظامیہ کے مطابق اتحاد کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر اپنے سفری دستاویزات کے تصدیقی عمل کو آسان بنانے کے لئے ائیر لائن کی سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مسافر اپنے سفری دستاویزات کی توثیق کے لئے اتحاد کی سروس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔