ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے کوویڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار

ابوظہبی نے سرحدی قوانین کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے امارات میں داخل ہونے کے لیے کوویڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں تمام کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کے لیے متحدہ عرب امارات کی آفیشل ایپ الحوسن ایپ نے کہا کہ ابوظہبی اور بیشتر عوامی مقامات پر داخل ہونے کے لیے تمام قسم کے کوویڈ 19 ویکسی نیشن والوں کے لیے بوسٹر شاٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی ویکسی نیشن کروانے والوں کے لیے بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہے ، اگر آپ کو گرین پاس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ویکسی نیشن مکمل کیے چھ ماہ ہو چکے ہیں تو اپنا بوسٹر ڈوز ابھی بک کرنا یقینی بنائیں ، اگر کسی شخص نے Pfizer-BioNTech کو Sinopharm کی دو خوراکیں لینے کے بعد بوسٹر خوراک کے طور پر لیا ہے ، تب بھی اس فرد کو ایک اور بوسٹر شاٹ لینے کی ضرورت ہے اگر اسے آخری جاب سے چھ ماہ گزر چکے ہوں ، اس لیے اپنی بوسٹر ڈوز جلد از جلد بک کروائیں تاکہ الحوسن ایپ میں گرین اسٹیٹس برقرار رکھا جا سکے۔

ملک میں ہیلتھ پریکٹیشنرز نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وائرس کی علامات کے خطرے کو کم کرنے اور خاص طور پر شدید بیمار ہونے سے بچنے کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں ، مکمل طور پر ٹیکے لگوانے والے رہائشی جنہوں نے چھ ماہ سے زیادہ عرصہ پہلے سائنو فارم کی خوراک لی ہے انہیں بوسٹر شاٹ لینا چاہیے جبکہ دیگر ویکسین لینے والے افراد کو ابھی تک بوسٹر خوراک کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ آخری خوراک لینے کے چھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز وصول کریں جب کہ الحوسن ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ ابوظہبی میں بوسٹر ڈوز کی ضرورت کو واضح کرتی ہے کیوں کہ اگر آپ کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے اور پچھلے 14 دنوں کے اندر PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے تو ‘گرین پاس’ فعال ہو جاتا ہے ، مکمل طور پر ٹیکہ لگوانے کے لیے آپ کو ویکسین کی دو خوراکیں ضرور ملی ہوں ، ویکسی نیشن کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے اگر آپ کو اپنی دوسری خوراک لگوائے چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے تو آپ کو ایک بوسٹر خوراک ملنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں