آسٹریا میں کورونا وائرس کے باعث 37 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 8 ہزار 526 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے ہسپتال مریضوں سےبھر گئے ۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران کورونا کے مریضوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، جس کے باعث شعبہ صحت پر دباؤ بڑھنے لگا ہے ۔
مختلف ہسپتالوں میں اس وقت تین ہزار 325 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 619 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج ہیں ۔
حالیہ اموات کےبعد آسٹریا میں اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 425 ہو چکی ہے ۔