آسٹریا میں لاک ڈائون ختم ہوگیا اور نئے قوانین لاگو کردیئے گئے ہیں،لوگوں کو بے جا گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں جبکہ غیر ویکسین والے لوگ ابھی بھی لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔ صارفین کے لیے FFP2 ماسک لازمی ہے۔
دیگر وفاقی ریاستوں کے برعکس ویانا میں ریسٹوران اور ہوٹل 20 دسمبر تک اپنے دروازے بند رکھیں گےاور ٹو جی اصول یہاں بھی لاگو ہوگا۔ بند کمروں میں ٹو جی اصول اور FFP2 ماسک کی ضرورت ہمیشہ لاگو ہوگی۔
نشستوں کے بغیر ایونٹس کے لیے شرکاء کی تعداد انتہائی محدود ہے اور زیادہ سے زیادہ 25 افراد کو گھر کے اندر جشن منانے کی اجازت ہے۔فٹ بال سٹیڈیم میں 4000 لوگوں کو جانے کی اجازت ہے اور ہالوں میں زیادہ سے زیادہ 2000 لوگوں کی اجازت ہوگی ۔
تھرمل حمام اور حمام 12 دسمبر سے کھل سکتے ہیں۔ یہاں بھی کمروں، تالابوں کے دیگر مقامات پر داخل ہوتے وقت اور جاتے وقت FFP2 ماسک پہننا ضروری ہے۔ شونبرون چڑیا گھر دوبارہ کھل رہا ہے ۔
ہسپتالوں میں مریضوں سے ملنے میں زیادہ سے زیادہ ایک شخص کے ساتھ ہر ہفتے ایک دورے کی اجازت ہے تاہم نابالغ اور مدد کے محتاج افراد کو روزانہ 2 دورے مل سکتے ہیں۔