پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی پاکستان سے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے کہے گئے الفاظ کی گونج ایک بار پھر تازہ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان آنے کے بعد سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنانے کے بعد واپسی پر 20 ستمبر کو رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کو اپنے ویڈیو بیان میں تنبیہ کی تھی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ کوئی رعایت نہیں برتیں گے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنا غصہ نکالے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان کا پہلا ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔
بعد ازاں نیوزی لینڈ کی جانب سے یک طرفہ طور پر دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈنے بھی دورہ پاکستان ختم کردیا تھا۔