آئی پی ایل کے شیر ورلڈ کپ میں ڈھیر، بھارت کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کپتان کوہلی سمیت 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت بھارت کے 15 اوور میں 73 رنز بنائے ہیں۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کو پہلا نقصان اننگز کے دوسرے اوور میں ہوا جب ایشان کشن 4 کے انفرادی اسکور پر بولٹ کا شکار بنے۔

اس موقع پر تجربہ کار روہت شرما اور کے ایل راہول نے 24 رنز کی شراکت داری بنائی جو زیادہ لمبی نہ ہو سکی۔

کے ایل راہول 18 رنز جب کہ روہت شرما 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی بھی بڑی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔ ویرات کوہلی کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز رشب پنٹ تھے جو 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں