آئی سی سی کابھارتی حکومت کو واضح جواب بھارت کی سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی ہے.
بھارتی سازشوں کے باوجود کشمیر پریمئیر لیگ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی.کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کریگی.
عالمی کھلاڑی ہرشل گبز اور تلکرتنے دلشان کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے. دونوں کھلاڑیوں اور انکے کرکٹ بورڈز اور حکومتوں کو کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی فخر زمان، شاداب خان، عثمان قادر، امام الحق اور محمد حسنین کو کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردے گی.
بھارتی حکومت سے درخواست ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھے.کھیل عوام کو جوڑتے ہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں. بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی سے گذارش ہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے. اسے اپنی گندی سیاست سے آلودہ نہ کرے.