انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی اوپنگ جوڑی بیٹرز کی ٹاپ ٹو پوزیشن پر موجود ہے۔
آئی سی سی کی بیٹرز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، محمد رضوان دوسرے اور جنوبی افریقا کے آئیڈن مارکرم تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے کے ایل راہول کا چوتھا اور ویرات کوہلی کا دسواں نمبر ہے ۔
👑 New number one T20I bowler
🚀 Rohan Mustafa launches into the top-10
⏫ Josh Hazlewood climbs four spots after an incredible performance against Sri LankaSome big movements in the latest @MRFWorldwide ICC Men's Player Rankings for T20Is.
Details 👉 https://t.co/YrLa53Ls5E pic.twitter.com/otGbDw3B0r
— ICC (@ICC) February 16, 2022
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقاکے تبریز شمسی پہلے ، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ چار درجے ترقی کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے ہسانگا تیسرے نمبر ہیں جبکہ نویں نمبر پر موجود شاداب خان کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔