آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہےجس میں حیران کن طور پر حال ہی میں ریٹائر ہونے والے روس ٹیلر کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر ایک درجہ ترقی پاکر بھارت کے روہت شرما کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک چار درجے ترقی پاکر پانچویں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹی سے نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
🔹 Quinton de Kock continues his rise 🔼
🔹 Massive gains for Rassie van der Dussen 🔥
🔹 England players move up in the T20I charts 📈Here’s how things stand after the latest update to the @MRFWorldwide ICC Men’s Player Rankings 📝
Details 👉 https://t.co/Jxktm5FBsr pic.twitter.com/HBGUPKNHsT
— ICC (@ICC) January 26, 2022
جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈر ڈسن دس درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ون ڈے بالنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی اور دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
انگلینڈ کے کرس ووکس ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔
بنگلہ دیش کے مہدی حسن، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری، بھارت کے جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، بنگلی دیش کے شکیب الحسن اور آئرلینڈ کے اینڈی میک برائن بدستور بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے عماد وسیم آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔