آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ 14 جنوری سے 4 فروری تک ویسٹ انڈیز میں ہو گا جبکہ اس میں 16 ممالک شریک ہوں گے جن کے درمیان 4 شہروں میں 48 میچز ہوں گے۔

گروپ اے میں بنگلادیش ،انگلینڈ ،کینیڈا اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بھارت ،آئر لینڈ ،جنوبی افریقا اور یوگنڈا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گروپ سی میں افغانستان ،پاکستان ، پاپوانیو گنی اور زمبابوے اور گروپ ڈی میں آسٹریلیا ،اسکاٹ لینڈ ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ایج گروپ کیلئے ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے شامل نہیں اس لیے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 15جنوری کو پاپوانیو گنی، 20 کو افغانستان اور 22 جنوری کو زمبابوے کےخلاف میچ کھیلے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں