واٹس ایپ کا ایک خفیہ فیچر جس سےعوام آج تک لاعلم تھی

کیا آپ جانتے ہیں اگر آپ اپنی واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو مخفی رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان طریقہ خود واٹس ایپ کی طرف سے ہی اپنے صارفین کو مہیا کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، اس فیچر میں آپ اپنے واٹس ایپ کو فنگر پرنٹ یا فیس لاک لگا سکتے ہیں تاکہ اگر آپ کا فون کسی دوسرے کے ہاتھ میں جاتا بھی ہے تو وہ آپ کا واٹس ایپ نہ کھول سکے۔واٹس ایپ کا یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، اینڈرائیڈ صارفین کو یہ فیچر ایکٹو کرنے کے لئے سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں جانا ہوگا۔اس کے بعد آپ کو وہاں فنگرپرنٹ لاک کا آپشن نظر آئے گا، یہاں سے اسے آن کر دیں اور اپنا فنگر پرنٹ کنفرم کر دیں، اس کے بعد آپ لاک کی ٹائمنگ بھی سیٹ کر سکتے ہیں کہ واٹس ایپ کھلا رہنے پر کتنی دیر بعد خود بخود لاک لگ جائے۔

آئی او ایس صارفین بھی سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں، یہاں آخر میں آپ کو اسکرین لاک کا آپشن نظر آئے گا، اس میں جا کر آپ ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کے ذریعے واٹس ایپ ان لاک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس کا انحصار آپ کے آئی فون ماڈل پر بھی ہوگا، آپ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر اس فیچر کو کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں