اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے آخر کار اینڈرائیڈ گیمز متعارف کرادیے اور اب سبسکرائبرز ویڈیوز کے ساتھ ساتھ گیمز سے بھی محظوظ ہوسکیں گے۔
اسٹرینجر تھنگز:1984 اور اسٹرینجر تھنگز 3 پہلے ہی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب تھے تاہم اب نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز بغیر کسی اشتہار کے یہ گیمز کھیل سکیں گے۔
Here’s what you can expect:
– No ads
– No in-app purchases
– Games included with your Netflix membershipWe’ll keep you updated as we explore what gaming looks like on Netflix. Stay tuned. pic.twitter.com/IvoEw4sTgQ
— Netflix Geeked (@NetflixGeeked) August 26, 2021
تاہم نیٹ فلیکس نے خبردار کیا ہے کہ کمپنی ابھی گیمز کی ریلیز کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اس حوالے سے بہت سا کام کرنا باقی ہے۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو یہ گیمز کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
یہ گیمز صارفین کو نیٹ فلیکس پر ملیں گے لیکن انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے گوگل پلے پر لے کر جائے گا۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نیٹ فلیکس چاہتا ہے کہ اس کے سبسکرائبرز ان گیمز کے ایڈ فری ورژن سے مستفید ہوسکیں۔
تاہم، نیٹ فلکس کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے صارفین کو بغیر انسٹال کیے براہ راست ایپ سے گیمز کھیلنے دیا جائے جس کا مطلب ہے کہ گوگل پلے اسٹور کو بالآخر لوپ سے نکال دیا جائے گا۔
یہ گیمز ابھی صرف پولینڈ میں دستیاب ہیں لیکن دنیا بھر کے دیگرخطوں میں جلد بھی متعارف کرائے جائیں گے۔