معذور افراد اب چہرے کے اشاروں کی مدد سے اینڈرائیڈموبائل فون استعمال کر سکیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گوگل نے جمعرات کے روز بتایا کہ بولنے سے محروم اور جسمانی معذور افراد اب اپنی بھنو(eyebrow) اور اپنی مسکراہٹ کے ذریعے اپنے اینڈرائیڈ موبائل فون کو چلاسکتے ہیں۔
گوگل کے مطابق دو نئے ٹولز مشین لرننگ اور فرنٹ کیمرے اسمارٹ فونز پر لگائے ہیں تاکہ چہرے اور آنکھوں کی حرکات کا پتہ لگایا جاسکے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے فون کی اسکرین سکین کر سکتے ہیں اور مسکراتے ہوئے ، بھنویں اُٹھا کر ، منہ کھول کر ، یا بائیں ، دائیں یا اوپر دیکھ کر کوئی بھی ٹاسک منتخب کر سکتے ہیں۔
گوگل نے مزید کہا کہ اینڈرائیڈ فون کو ہر ایک کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے ، ہم نئے ٹولز لانچ کر رہے ہیں جس سے اپنے فون کو کنٹرول کرنا اور چہرے کے اشاروں سے بات چیت کرنا آسان ہوگیا ہے ۔
گوگل کے مطابق لاکھوں افراد اپنی آواز (voice commands)کی مدد سے اپنے اسمارٹ فون کو استعمال کررہے ہوتے ہیں لیکن وہ افراد جو بولنے سے محروم ہیں ان کیلئے مشکل ہوجاتا ہے ۔
گوگل کا کہنا ہے کہ معذور افراد کیلئے اس لیے دو نئے فیچر، پہلا کیمرا سوئچز(Camera Switches) جس کی مدد سے صارفین موبائل کو دبانے اور سوائپ کیے بغیر اپنے چہرے کی مدد سے اینڈرائیڈ فون استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ دوسرا اینڈرائیڈ فیچر جس کی مدد سے صارفین اپنے اشاروں کی مدد سے میسجز ، فون کالز کرسکتے ہیں۔
گوگل کے مطابق یہ فری ایکٹیویٹ ایپ گوگل کے پلے اسٹور پر آسٹریلیا ، برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا میں دستیاب ہے۔