ورلڈ ایموجی ڈے کے موقع پر فیس بک نے میسنجر کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جسے ساؤنڈ موجیز کا نام دیا گیا ہے۔
آسان الفاظ میں یہ ایسے ایموجی ہیں جو آواز کے ساتھ ہیں۔
یعنی اب آپ اپنی چیٹس کے دوران کسی کو بھی مختصر آڈیو کلپس کو ویژول ایموجی کے ساتھ منسلک کرکے بھیج سکتے ہیں۔
ساؤنڈ ایموجی کی ابتدائی لائبریری میں اسٹینڈرڈ ایموجی کے ساتھ ساؤنڈ کیوز جیسے ڈرم رول یا ایول لافٹر جیسے ساؤنڈ ایفیکٹس موجود ہیں۔
کچھ فنکاروں جیسے ربیکا بلیک کے آڈیو کلپس میں اس لائبریری کا حصہ ہیں جبکہ فلموں اور ٹی وی شوز کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ مزید ساؤنڈ ایفیکٹس اور کلپس کا اضافہ کی جائے گا۔
اگر آپ اس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو میسنجر پر کوئی چیٹ اوپن کریں اور پھر اسمائلی فیس پر کلک کرکے لاؤڈ اسپیکر آئیکون کا انتخاب کریں۔
وہاں آپ ساؤنڈ موجیز کی لائبریری کا پریویو کرسکیں گے اور پھر ان کو بھیج سکیں گے۔
تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ آپ کے دوستوں یا گھروالوں کو اس طرح کے بولتے ایموجی پسند آتے ہیں یا نہیں۔